LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

گیانا میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اعلان

Web Desk

14 July 2026

گیانا میں شیڈولڈ گلوبل سپر لیگ (GSL) کے لیے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) عاطف رانا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ اور نئے ہیڈ کوچ کے ناموں کا اعلان کیا۔ عاطف رانا کے مطابق، گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی قیادت نیوزی لینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کریں گے۔ اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، اسامہ میر، پرویز حسین، شایان جہانگیر، ڈیلانو پوٹگیر، شامل حسین، محمد نعیم، عمران رندھاوا، مہران ممتاز، فرحان یوسف، شہاب خان، محمد باسط اور علی شبیر شامل ہیں۔

لاہور قلندرز نے اس اہم ٹورنامنٹ کے لیے آسٹریلیا کے سابق برق رفتار فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شان ٹیٹ دنیائے کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا مائنڈ سیٹ ہمیشہ میچ جیتنے پر مرکوز رہتا ہے، جو ٹیم کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قلندرز کا موجودہ اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے، اور اس عالمی لیگ کے ذریعے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین انٹرنیشنل ایکسپوژر ملے گا اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ کا میلہ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں سجے گا، جس میں دنیا کی مختلف ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ لاہور قلندرز اس ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 23 جولائی کو آسٹریلوی ٹیم پرتھ اسکارچرز کے خلاف پہلے میچ سے کرے گی۔