LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا سابق کپتان شان مسعود پر بھرپور اطمینان کا اظہار

Web Desk

13 July 2026

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے سابق کپتان شان مسعود کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتانی سے ہٹنے کے باوجود وہ ٹیم کے لیے ایک اہم اور مؤثر کھلاڑی کے طور پر اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ان کی شان مسعود سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، وہ معمولی ہیم اسٹرنگ انجری کے باوجود پُراعتماد ہیں اور ان کا رویہ انتہائی پیشہ ورانہ رہا ہے۔ حالیہ خراب نتائج کا اعتراف کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں سے انفرادی ملاقاتیں کر کے توقعات واضح کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بننے پر مبارکباد دی اور انہیں ایک باصلاحیت و تجربہ کار قائد قرار دیا۔ دورے کی تیاریوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے گرم اور مرطوب موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور اور راولپنڈی میں سخت تربیتی کیمپوں کے دوران گرین پچز اور اسپن ٹریکس پر بھرپور پریکٹس کی ہے، جبکہ ٹرینیڈاڈ میں شیڈول چار روزہ وارم اپ میچ کھلاڑیوں کو مقامی حالات سے ہم آہنگ ہونے میں مزید مدد دے گا۔