LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا پہلا روز او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا پاک سعودیہ تعلقات امتِ مسلمہ کی قوت کا سرچشمہ ہیں: مولانا فضل الرحمان ایران نے آبنائے ہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دے دیا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 حتمی مراحل میں داخل، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

Web Desk

12 July 2026

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 اپنے سنسنی خیز اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور چاروں کوارٹر فائنلز کے ہنگامہ خیز مقابلوں کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ اب صرف چار عالمی طاقتیں ٹرافی اپنے نام کرنے کی دوڑ میں باقی رہ گئی ہیں، جن میں فرانس، اسپین، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور انگلینڈ شامل ہیں۔ سیمی فائنل مرحلے سے قبل تین روز کا وقفہ رکھا گیا ہے جس کے دوران ٹیمیں اپنی حکمتِ عملی اور تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل تین بار کی عالمی چیمپئن فرانس اور 2010 کی چیمپئن اسپین کے درمیان امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن کے ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ ہائی وولٹیج میچ امریکی وقت کے مطابق منگل 14 جولائی کو دوپہر 2 بجے، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق بدھ 15 جولائی کی شب 12 بجے (نصف شب) شروع ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور 1966 کی عالمی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان امریکی شہر اٹلانٹا میں شیڈول ہے۔ یہ مقابلہ امریکی وقت کے مطابق بدھ 15 جولائی کو سہ پہر 3 بجے، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات 16 جولائی کی شب 12 بجے (نصف شب) لائیو دیکھا جا سکے گا۔

دونوں سیمی فائنلز میں شکست کھانے والی ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کا میچ میامی میں ہوگا، جو امریکی وقت کے مطابق ہفتہ 18 جولائی کی شام 5 بجے (پاکستانی وقت اتوار 19 جولائی شب 2 بجے) کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنلز کی فاتح ٹیمیں امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ایسٹ ردرفورڈ کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں اتوار 19 جولائی کو سہ پہر 3 بجے فائنل مارکے میں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ اب دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی نظریں ان مقابلوں پر مرکوز ہیں کہ آیا لیونل میسی کی ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع کرتی ہے یا فرانس، اسپین اور انگلینڈ میں سے کوئی نئی تاریخ رقم کرتا ہے