پاکستان کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے وعدوں کی پاسداری کی اپیل
Web Desk
12 July 2026
پاکستان نے امریکا اور ایران کے مابین حالیہ فوجی کارروائیوں اور بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین کو صبر و تحمل اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ یہ بیان امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایران کے خلاف تیسرے مرحلے کے حملوں میں 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا کہا گیا، جبکہ دوسری جانب ایران نے امریکی مداخلت کے خاتمے تک آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سے قبل، اسحاق ڈار نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے بھی ایک اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کو مزید مستحکم کرنے اور پاک-سعودی برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور تنازعات کے حل کا واحد قابلِ عمل راستہ صرف مذاکرات ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز مکمل بند، جہازرانوں کو اگلے نوٹس تک سفر نہ کرنے کی ہدایت
12 July 2026
واشک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
12 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی کل قطر روانگی متوقع
12 July 2026
بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ
12 July 2026
جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ
12 July 2026
قطر نے سمندری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں، ایرانی حملوں کی شدید مذمت
12 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
12 July 2026
ٹیلر سوئفٹ کی شاہانہ شادی، ممدانی نے سیکیورٹی اخراجات کی تفصیل بتا دی
12 July 2026