ٹیلر سوئفٹ کی شاہانہ شادی، ممدانی نے سیکیورٹی اخراجات کی تفصیل بتا دی
Web Desk
12 July 2026
نیویارک سٹی (NYC) کے میئر ظہران ممدانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ پلاک اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی شادی کے موقع پر ہونے والے تمام سیکیورٹی اور پرمٹ کے سرکاری اخراجات خود ادا کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹیلر سوئفٹ نے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقدہ اپنی ہائی پروفائل شادی کی تقریبات کے لیے نیویارک سٹی انتظامیہ کو 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر (تقریباً 4 کروڑ 45 لاکھ پاکستانی روپے) سے زائد کی رقم ادا کی، جو پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی اور دیگر بلدیاتی انتظامات پر خرچ ہوئی۔ میئر ممدانی نے واضح کیا کہ اس خطیر رقم کی پیشگی ادائیگی کے بعد نیویارک کے ٹیکس دہندگان یا شہر کے خزانے پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑا۔ واضح رہے کہ 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل (NFL) اسٹار ٹریوس کیلسی کی اس شاندار شادی میں ایک ہزار کے قریب مہمانوں نے شرکت کی تھی، جس کے لیے سخت سیکیورٹی کے باعث اطراف کی سڑکیں بند کی گئی تھیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، اگرچہ مجموعی لاگت کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی، تاہم اس شاہانہ تقریب پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈالر تک خرچ آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیرس فیشن ویک کے دوران مصر کے معروف فیشن ہاؤس نے اپنا نیا کلیکشن پیش کردیا
12 July 2026
عامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کرلیا
12 July 2026
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم 71 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے
12 July 2026
امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
12 July 2026
امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت
12 July 2026
امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
12 July 2026
امریکی نوجوانوں میں حماس کی حمایت میں اضافہ؛ اسرائیل کی حمایت میں کمی؛ سروے
12 July 2026
امریکا: نو دریافت شدہ قدیم باقیات امریکی تاریخ بدل سکتی ہیں
12 July 2026