شادی میں رس گلے ختم ہونے پر دولہا اور دلہن کے اہلخانہ گتھم گتھا، ویڈیو وائرل
Web Desk
5 December 2025
بھارت میں شادی کے کھانے میں رس گلے ختم ہونے پر دولہا اور دلہن کے اہلخانہ لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا کی ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں شادی تقریب میدان جنگ بن گئیں کیونکہ دولہا اور دلہن کے اہلخانہ کے درمیان رس گلوں کی کمی پر جھگڑا شروع ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ابتدائی رسومات ادا کرنے کے بعد دلہا اور دلہن منڈپ کی طرف جا رہے تھے کہ اسی دوران رس گلے ختم ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا، ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جسے دیکھ کر لوگوں کی حیرانی کی انتہا نہ رہی۔ویڈیو میں دونوں خاندانوں کو ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے، گھونسے مارتے اور دھکے دیتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ واقعہ 29 نومبر کو اس ہوٹل میں پیش آیا جہاں دلہن کا خاندان بھی مقیم تھا۔
متعلقہ عنوانات
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026