پانچواں ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی
Web Desk
12 July 2026
ساؤتھیمپٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 56 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی انگلش ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا، جس میں جوس بٹلر نے 64 گیندوں پر 131 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی جبکہ کپتان ہیری بروک 95 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے شیوم ڈوبے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 201 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی طرف سے ایشان کشن 56 اور تلک ورما 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان شریاس ایر 28 اور سنجو سیمسن 27 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3 اور عادل راشد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026