LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ؛ حکومت نے وفاق سے رینجرز اور ایف سی اہلکار مانگ لیے ’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘، نیتن یاہو کی ایران کو سخت وارننگ عوامی مسائل نظرانداز، حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ غیر ملکی ملازمین کے لیے استعمال ہونے والے ویزا سسٹم میں وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی بے نقاب نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم فیصلہ: اسلام آباد ایئرپورٹ نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدے کی منظوری اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی کڑی تنقید؛ “ہزاروں کا قتل کرنے والے حقِ حکمرانی کھو چکے یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے: وزیراعظم وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ جدید جوڈیشل ٹاور منصوبے کا آغاز، چیف جسٹس عالیہ نیلم کل سنگِ بنیاد رکھیں گی وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے سینیٹ آبی وسائل کمیٹی؛ 508 ارب کا نیلم جہلم منصوبہ ٹنل فالٹ کے باعث بند، 2028ء میں دوبارہ فعال کرنے کا ہدف،

خاتون نے اپنی ہاؤس میٹ کے ہونٹ سی دیے

Web Desk

10 July 2026

جاپان کے مشرقی صوبے ایباراکی کے شہر کوگا میں پولیس نے ایک ہولناک واقعے میں ملوث 49 سالہ خاتون کو اپنی ہاؤس میٹ کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ جاپانی پولیس کے مطابق یہ سفاکانہ واقعہ 29 جون کو پیش آیا، جہاں ملزمہ ماسائے ساکورائی اور ان کی 42 سالہ ہاؤس میٹ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، جس پر ملزمہ نے طیش میں آ کر متاثرہ خاتون کے ہونٹ سوئی دھاگے سے سی دیے۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی خاتون کسی طرح گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں اور قریبی دکان پر پہنچ کر ایک کاغذ پر “براہِ کرم میری مدد کریں” لکھ کر لوگوں کو دکھایا، جس پر دکان دار نے پولیس کو اطلاع دی۔ جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے (NHK) کے مطابق پولیس نے ملزمہ کو اقدامِ قتل اور وحشیانہ حملے کے شبہے میں حراست میں لے کر واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔