بلوچستان میں کشیدگی برقرار: کوئٹہ میں 17 پولیس شہدا کی میتوں کے ہمراہ دوسرا دھرنا شروع، اہم شاہراہیں بند
Web Desk
9 July 2026
کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں سانحہ زیارت کے دوران شہید ہونے والے 17 پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے انصاف نہ ملنے پر میتوں کے ہمراہ ‘کوئلہ پھاٹک’ کے مقام پر ایک اور بڑا دھرنا دے دیا ہے۔
شہر میں دوسرے بڑے دھرنے کے آغاز کے باعث سمنگلی روڈ سے کوئٹہ شہر کی جانب آنے والی تمام ٹریفک اور رابطہ سڑکیں مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کے لواحقین آج پانچویں روز بھی اپنے پیاروں کی میتیں سڑک پر رکھ کر ایئرپورٹ روڈ پر سراپا احتجاج ہیں۔سانحہ زیارت کے شہدائے پولیس کے لواحقین نے تازہ ترین احتجاج شروع کر کے شہر کا ایک اور اہم داخلی و خارجی راستہ بلاک کر دیا ہے۔
انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کی تدفین پانچویں روز بھی تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ لواحقین کا مؤقف ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، وہ احتجاج ختم کریں گے اور نہ ہی تدفین کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور حکام کی جانب سے مظاہرین کو منانے اور مذاکرات کی کوششیں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں، جس کے باعث کوئٹہ کے دو اہم ترین راستے (ایئرپورٹ روڈ اور سمنگلی روڈ) بلاک ہیں اور شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات
9 July 2026
لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز
9 July 2026
یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار
9 July 2026
فارن فنڈنگ کیس: چالان کی اسکروٹنی مکمل، بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف سماعت 7 ستمبر تک ملتوی
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
9 July 2026
حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
9 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا
9 July 2026