دلہن کا سسرال پہنچنے کے 20 منٹ بعد ہی شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار
Web Desk
4 December 2025
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے دیوریا میں نوجوان کی شادی سلیم پور نگر پنچائیت کی لڑکی کے ساتھ طے ہوئی تھی، شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی اور تمام رسومات انجام دی گئیں۔
شادی کے بعد دلہن سسرال پہنچی جہاں خاندان اور محلے کی خواتین نے روایتی چہرہ دکھانے کی تقریب شروع کی، رسومات کے دوران دلہن اچانک اٹھی اور کہا کہ اسے اپنے والدین کو بلانا ہے، جب دلہن سے وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ وہ سسرال کے ساتھ نہیں رہے گی اور فوری میکے واپس جانا چاہتی ہے۔شوہر اور گھر والوں نے تسلی دینے اور سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے رکنے سے صاف انکار کر دیا جلد ہی دلہن کے گھر والے بھی آگئے، انہوں نے بھی سمجھایا لیکن سسرال والوں کے رویے کا کہہ کر وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔کشیدگی بڑھنے پر پنچائیت بلائی گئی جو تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی بالآخر دونوں خاندان باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے پر راضی ہوگئے اور دلہن اہلخانہ کے ساتھ روانہ ہوگئی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026
روس میں روبوٹ کی گاہک کو لات مارنے کی کوشش
4 September 2026
مرنے والوں کی کہانیاں سُناتے گھانا کے منفرد تابوت
3 September 2026
چین: بچوں کو اسکول جانے میں آسانی کے لیے 288 میٹر بلند لفٹ
2 September 2026
فلپائنی جوڑے نے سیلاب میں ڈوبے چرچ میں بندھن جوڑ لیا
2 September 2026