سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کی ضمانت کی اپیل مسترد
Web Desk
8 July 2026
سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر اسٹیورٹ میکگل کو منشیات کے مقدمے میں بڑا جھٹکا لگا ہے جہاں عدالت نے ان کی ضمانت اور سزا کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سابق کرکٹر کو سال 2025 میں ایک ڈرگ ڈیل میں رقم کے لین دین (منی لانڈرنگ/پیسوں کی منتقلی) کے معاملے پر مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے انہیں ایک سال 10 ماہ قید کے ساتھ ساتھ 495 روز کمیونٹی ورک (سماجی خدمات) کی سزا کا حکم دیا تھا۔
اس سزا کے خلاف سابق لیگ اسپنر نے نیو ساؤتھ ویلز کورٹ آف کرمنل اپیل میں درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے دلائل سننے کے بعد خارج کر دیا۔ دوسری جانب اسٹیورٹ میکگل اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور انہیں اس ڈرگ ڈیل کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔
یاد رہے کہ 55 سالہ اسٹیورٹ میکگل نے 1998 سے 2008 کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے 44 ٹیسٹ میچز کھیلے، جس میں انہوں نے شین وارن کی موجودگی کے باوجود اپنی شاندار لیگ اسپنر باؤلنگ کی بدولت 208 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ مختلف تنازعات کا شکار رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ٹیسٹ کے کھلاڑی آج اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے
8 July 2026
فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
8 July 2026
روسی اولمپک کمیٹی پر اکتوبر 2023 سے عائد معطلی عارضی طور پر ختم
8 July 2026
سابق کپتان ندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں ذمہ داریاں مل گئیں
8 July 2026
کولمبیا کو پنالٹی ککس پر شکست، سوئٹرز لینڈ کی 72 سال بعد کوارٹر فائنل میں رسائی
8 July 2026
فیفا کپ: کولمبیا نے سوئٹزر لینڈ کو پنالٹیز پر شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
7 July 2026
اٹالین ٹینس سٹار یانک سنر نے ومبلڈن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
7 July 2026
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران انتقال کر گئے
7 July 2026