LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاکستان ٹیسٹ کے کھلاڑی آج اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے

Web Desk

8 July 2026

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اراکین دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں سر جوڑیں گے، جہاں وہ کل سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ پی سی بی کے شیڈول کے مطابق، 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگا، جہاں سیریز سے قبل 18 جولائی سے ایک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی اور دوسرا 2 اگست سے شروع ہوگا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے فوراً بعد قومی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچے گی، جہاں انگلش ٹیم کے خلاف میچز بالترتیب 19 اگست، 27 اگست اور 9 ستمبر سے کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اتوار کو بابر اعظم کی قیادت میں سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری، محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں