LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل 27 ستمبر کا احتجاج اٹل، فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز سپانتک چوٹی پر جاں بحق ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاہور میں نماز جنازہ ادا حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں میں واضح ایرانی ہاتھ نظر آتا ہے: امریکی وزیر خارجہ برطانیہ سمیت بارہ ممالک کا اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ برطانیہ میں فلائٹ آپریشن متاثر، صدر مملکت کی پرواز تاخیر کا شکار

میکسیکو: خاتون میئر کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب، مالیاتی سکینڈل میں تبدیل

Web Desk

8 July 2026

میکسیکو میں ایک خاتون میئر کے مبینہ اغوا کا سنسنی خیز واقعہ پولیس تحقیقات کے بعد ایک بڑے مالیاتی اور سیاسی اسکینڈل میں تبدیل ہو گیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق، ٹینینسِنگو کی میئر نینسی نیپولیز اور ان کی بہن کے مئی میں ہونے والے اس اغوا کا ڈراما مبینہ طور پر بلدیاتی فنڈز میں خردبرد کو چھپانے کے لیے رچایا گیا تھا۔ خاتون میئر نے ابتدائی بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ مسلح اغوا کاروں نے بلدیاتی کونسل کے فنڈز سے 4 کروڑ پیسو تاوان ادا کرنے کا کہا تھا اور وہ چکمہ دے کر فرار ہوئیں۔ تاہم، کئی ماہ کی تفتیش اور گرفتار ملزمان کے اعترافِ جرم سے انکشاف ہوا کہ اس اغوا کی منصوبہ بندی خود خاتون میئر کے شوہر اور بھائی نے کی تھی تاکہ سرکاری خزانے سے خطیر رقم ہڑپ کرنے کا جواز پیدا کیا جا سکے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں مفرور ملزمان نے واردات سے قبل اغوا کاروں سے 150 سے زائد مرتبہ رابطہ کیا اور شوہر کی 28 ہزار ڈالر کی پیشکش کی آڈیو ریکارڈنگ بھی ملی ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور عدالت کی جانب سے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔