گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
Web Desk
7 July 2026
یورپی عدالتِ انصاف نے معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ‘گوگل’ پر 2018 میں عائد کیے گئے 4.1 ارب یورو کے تاریخی جرمانے کے خلاف کمپنی کی آخری اپیل مسترد کر دی ہے۔ یورپی کمیشن نے گوگل پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ میں برتری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو گوگل سرچ، کروم براؤزر اور گوگل پلے اسٹور پہلے سے انسٹال (Pre-install) کرنے پر مجبور کیا، تاکہ حریف سرچ انجنز اور براؤزرز کا مقابلہ ختم کیا جا سکے۔ اگرچہ گوگل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈرائیڈ کو اوپن سورس اور مفت رکھنے کے لیے اس کی سرمایہ کاری کو نظر انداز کیا گیا ہے، لیکن عدالت نے کمپنی کی تمام تر دلیلیں مسترد کر دیں۔ یاد رہے کہ 2022 میں ایک نچلی عدالت نے یہ جرمانہ 4.34 ارب یورو سے کم کر کے 4.1 ارب یورو کیا تھا، اور اب یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت سے آخری اپیل خارج ہونے کے بعد گوگل کے پاس اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا تمام تر قانونی راستہ بند ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026