اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے
Web Desk
8 November 2026
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے طبی معائنہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف کی سربراہی میں طبی ٹیم شام گئے اڈیالہ جیل پہنچی، جسے جیل ہسپتال کے عملے کی معاونت حاصل تھی۔ طبی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر، نبض، حرارتِ جسم اور عمومی صحت کا جائزہ لیا، صحت سے متعلق سوالات کیے اور ان کی جاری ادویات کے استعمال کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ٹیم نے بشریٰ بی بی کا بھی تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس کے بعد دونوں شخصیات کو واپس اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا اور طبی ٹیم جیل سے روانہ ہو گئی۔
متعلقہ عنوانات
سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت
8 November 2026
سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک
8 November 2026
کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت
8 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ
8 November 2026
مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی
8 November 2026
غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر
8 November 2026
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026