LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ

گوجرانوالہ میں 10 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

Web Desk

7 July 2026

گوجرانوالہ کے تھانہ واہنڈو کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نامعلوم سفاک ملزمان نے 10 سالہ معصوم بچے کو انتہائی بزدلانہ اور بے دردی کے طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام کے مطابق، مقتول بچے کی شناخت 10 سالہ شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔ نامعلوم ملزمان نے معصوم بچے پر تیز دھار آلے سے حملہ کرتے ہوئے اس کا پیٹ چاک کر دیا، جس کے باعث بچے کی آنتڑیاں باہر آگئیں اور وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ ملزمان بچے کی لاش کو سیج کالر گورنمنٹ اسکول کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری اور امدادی ٹیموں کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے بچے کی مسخ شدہ لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کی فوری گرفتاری اور سراغ لگانے کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ معصوم بچے کو اس قدر درندگی سے قتل کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔