LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ

Web Desk

7 July 2026

امریکہ کے سہ ریاستی علاقے (Tri-State Area) میں ایک ہفتے سے جاری شدید اور دم گھٹانے والی گرمی کی لہر ٹوٹنے کے بعد طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس نے نیو جرسی، نیویارک سٹی اور لانگ آئی لینڈ میں شدید سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

نیو جرسی کے کاؤنٹی مونکموتھ کے علاقے اوشین ٹاؤن شپ میں پیر کے روز ایک ہول سیل کلب (BJ’s Wholesale Club) کی چھت کا ایک بڑا حصہ شدید ترین بارش کے وزن کے باعث اچانک زمین بوس ہو گیا۔ واقعے کے وقت اسٹور کے اندر 27 افراد موجود تھے، جن میں سے دو افراد ملبے تلے جزوی طور پر پھنس گئے تھے تاہم وہ خود کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہے۔ خوش قسمتی سے اس خوفناک واقعے میں کوئی جانی نقصان یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ جائے وقوعہ پر ڈرونز اور کھوجی کتوں کی مدد سے حتمی سرچ آپریشن مکمل کیا گیا۔

طوفانی بارشوں کے باعث نیو جرسی کے ساحلی علاقوں میں بدترین فلیش فلڈنگ (اچانک آنے والا سیلاب) دیکھی جا رہی ہے جہاں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ ماہرینِ موسم کے مطابق خطے میں 3 انچ فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے، اور مجموعی طور پر کچھ علاقوں میں 4 انچ سے زائد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے شہریوں کو شدید ترین الرٹ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ فلیش فلڈنگ کے لیے تیار رہیں اور پیر کے روز غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔ نیویارک کے سب وے (زیرِ زمین ٹرین) سسٹم میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے کیونکہ یہ نظام صرف پونے دو انچ فی گھنٹہ کی بارش کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ بارش کی رفتار اس سے کہیں زیادہ ہے۔ لانگ آئی لینڈ میں اتوار کے روز آنے والے طوفان کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں جس کا ملبہ نالوں کو بند کر سکتا ہے، جس سے سیلاب کی شدت مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔