LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی نیٹو رکن ممالک میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیس؛ الیکشن کمیشن کا چیف کمشنر کو سمری فالو کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 2 ہفتوں کی مہلت

Web Desk

7 July 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔ دورانِ سماعت اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ نے یکم جولائی کو ٹاؤن کارپوریشنز کی حدود اور یونین کونسلز کی تعداد کے حوالے سے ایک سمری وزیرِ اعظم کو بھجوائی تھی، جسے انہوں نے وزارتِ قانون کو ارسال کر دیا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ وزیرِ اعظم نے سمری کی منظوری دے دی ہے اور اب وزارتِ قانون کی توثیق کے بعد وفاقی کابینہ اس کی حتمی منظوری دے گی۔ کمیشن کی جانب سے ٹائم لائنز کے استفسار پر الیکشن کمیشن نے چیف کمشنر کو سمری فالو کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ دو ہفتوں کے اندر سمری کی منظوری لے کر رپورٹ جمع کرائی جائے، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔