LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈکپ: میکسیکو کو شکست دے کر انگلینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Web Desk

6 July 2026

انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب اس کا مقابلہ ناروے سے ہوگا۔

میچ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹار کھلاڑی جوڈ بیلنگھم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے، جبکہ کپتان ہیری کین نے ایک گول کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ دوسری جانب، میزبان میکسیکو کی طرف سے کوئی نینس اور جمینینس نے ایک ایک گول اسکور کیا، لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

انگلینڈ کی ٹیم کے لیے میچ کا دوسرا ہاف کافی مشکل ثابت ہوا کیونکہ 54ویں منٹ سے انگلش ٹیم کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔ ریفری نے فاؤل کرنے پر انگلینڈ کے کھلاڑی جیرل کوانساہ کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا تھا، تاہم اس کے باوجود انگلش دفاع نے میکسیکو کے حملوں کو ناکام بنائے رکھا۔

ناروے کوارٹر فائنل میں ورلڈکپ کے ایک اور اہم پری کوارٹر فائنل میچ میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا جہاں ناروے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ اس تاریخی فتح کے بعد اب کوارٹر فائنل میں ناروے کا ٹاکرا انگلینڈ سے ہوگا۔