اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
Web Desk
6 July 2026
اٹلی کی پیسا یونیورسٹی کے انجینئرنگ کے 15 طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس دیوقامت کاغذی جہاز کے پروں کی چوڑائی 20.04 میٹر اور کل لمبائی 7 میٹر ہے، جسے بولونیا میں منعقدہ ‘وی میک فیوچر فیئر’ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ پراجیکٹ ٹیم کے مطابق اس منفرد منصوبے کی ابتدا کلاس روم میں محض ایک مذاق سے ہوئی تھی، جسے بعد میں ایروناٹیکل انجینئرنگ کے اصولوں کے تحت ایک باقاعدہ سائنسی تحقیق میں بدل دیا گیا۔ تقریباً 300 کلوگرام کاغذ اور 60 کلوگرام گوند کی مدد سے تیار کردہ یہ جہاز اپنی آزمائشی اڑان میں 59 میٹر تک پرواز کرنے میں کامیاب رہا، جس نے سنہ 2013 میں قائم ہونے والا پچھلا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ طالب علموں نے جہاز کو مضبوط اور ہلکا رکھنے کے لیے کاغذ کو شہد کی مکھیوں کے چھتے جیسی منفرد ساخت میں جوڑا۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026