LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

ومبلڈن ٹینس: ویمن کیٹیگری میں دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک ایونٹ سے باہر

Web Desk

4 July 2026

سال کے سب سے باوقار ٹینس ٹورنامنٹ ‘ومبلڈن اوپن’ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ویمنز سنگلز کیٹیگری میں ایک بہت بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ ایونٹ کی نمبر تھری سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن پولینڈ کی آئیگا سویٹیک تیسرے راؤنڈ میں ہی ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

راؤنڈ آف 32 کے اس سنسنی خیز مقابلے میں فلپائن کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی الیگزینڈرا ایلا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک کو شکست کا مزہ چکھایا اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کے پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جسے الیگزینڈرا ایلا نے ٹائی بریکر پر 9 کے مقابلے 11 پوائنٹس حاصل کر کے اپنے نام کیا۔ پہلے سیٹ کے نقصان کے بعد پولش اسٹار دباؤ کا شکار ہو گئیں اور دوسرے سیٹ میں الیگزینڈرا ایلا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سویٹیک کو 2-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

دوسری جانب، مینز سنگلز کیٹیگری کے ایک اور اہم میچ میں آسٹریلیا کے نمبر 5 سیڈڈ ٹینس اسٹار ایلکس ڈی مینووار نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے اپنے امریکی حریف زیچری کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 2-6، 7-5، 2-6 اور 4-6 سے فتح سمیٹی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ایلکس ڈی مینووار نے بھی ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔