LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز

اداکارہ نگار چوہدری کے گھر چوری، سابق پولیس انسپکٹر پر مقدمہ درج

Web Desk

4 July 2026

لاہور میں معروف اسٹیج و ٹی وی اداکارہ نگار چوہدری کی رہائش گاہ پر ہونے والی چوری اور ڈکیتی کی سنگین واردات کا مقدمہ محکمہ پولیس کے ہی ایک سابق انسپکٹر کے خلاف باقاعدہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق، یہ مقدمہ خود اداکارہ نگار چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرم کو نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔

تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر (FIR) کے متن کے مطابق، اداکارہ کی رہائش گاہ پر یہ مبینہ واردات 5 جولائی 2024 کو پیش آئی تھی۔ سابق پولیس افسر رانا اکرم کی سربراہی میں تقریباً 15 سے 16 مسلح افراد نے اداکارہ کے گھر پر دھاوا بولا تھا۔

ایف آئی آر میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہوتے ہی اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے گھر کی الماریوں اور کمروں کے تالے توڑے اور قیمتی سامان لوٹنا شروع کیا۔ ملزمان گھر سے ساڑھے 55 تولے سونا، بھاری نقدی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ لوٹے گئے دیگر سامان میں قیمتی موبائل فونز، مہنگی گھڑیاں اور اہل خانہ کے پاسپورٹس بھی شامل تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد سابق پولیس انسپکٹر اور ان کے مسلح ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔