LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایاز صادق کے چیمبر میں پیپلز پارٹی اور حکومتی وفود کی ملاقات، نئے بلز پر تحفظات کا اظہار امریکا کی مغربی ایشیا کو سکیورٹی ضمانتیں دینے میں ناکامی واضح ہوچکی: محسن رضائی پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت کو 10 روز کی مہلت دے رہے: حافظ نعیم الرحمٰن فیصلہ سنا چکے، سندھ کی قسمت کا فیصلہ یہاں کے عوام ہی کر سکتے ہیں: بلاول بھٹو برطانیہ میں امریکی ایئربیس واقعے میں ملوث دو افراد پر فرد جرم عائد اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل، افتتاح کے بعد قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا: محسن نقوی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ریلوے نے آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا پرائیویٹ حج اسکیم میں 80 فیصد بکنگ مکمل: عازمین نے 57.5 ارب روپے جمع کروا دیے، وزارتِ مذہبی امور کی ہدایت قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور ملتان: زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاں بحق سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، معلوماتی راہداری عوام کو قریب لائےگی: عطا تارڑ وکلاء نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی

برطانیہ میں امریکی ایئربیس واقعے میں ملوث دو افراد پر فرد جرم عائد

Web Desk

27 October 2026

برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے امریکی ایئر بیس آر اے ایف فیئر فورڈ (RAF Fairford) پر پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں دو افراد پر قومی سلامتی قانون کے تحت سنگین الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ حکام کے مطابق دہری برطانوی اور ایرانی شہریت رکھنے والے 24 سالہ محمد عبدالکریم پر ایرانی خفیہ ایجنسی کی معاونت کا الزام لگایا گیا ہے، جبکہ 24 سالہ برطانوی شہری نعمان اصغر پر مملکت کے مفادات کے منافی مقصد کے لیے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے گلوسٹرشائر میں واقع یہ ایئر بیس امریکی بمبار طیاروں کے استعمال میں رہی ہے۔ واقعے کے بعد 27 ستمبر کو کارروائی کرتے ہوئے نعمان اصغر کو ایئر بیس کے باہر سے جبکہ محمد عبدالکریم کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ مزید 6 افراد کو ضمانت پر رہا کر کے تحقیقات جاری رکھی گئی ہیں۔