LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جو پارلیمنٹ کو مضبوط کرے اس کے ہاتھ چومنے کو تیار ہوں: محمود خان اچکزئی چند وفاقی وزراء وزیراعظم کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق مطالبات مان لئے: رانا ثناء اللہ پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا: خواجہ آصف مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف پاکستان خطے کے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ میاں بیوی ساتھ نہ رہنے کے باوجود بھی خاتون حق مہر کی حقدار، لاہور ہائیکورٹ ہنر مند نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں: مریم نواز نادرا کی اپیل منظور،ماتحت عدالتوں کے شناختی کارڈ بحال کرنے کے فیصلے کالعدم قرار امریکی صدر قرارداد کی منظوری پر برہم، سینیٹ نے مجھے روک کر دشمن کی مدد کی: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش امریکی عوام کی اکثریت کو جنگ بندی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہنے کا خدشہ

دنیا کے گندے ترین شہروں کی رینکنگ ، کراچی کا کون سا نمبر ؟

Web Desk

2 December 2025

دنیا کے گندے ترین شہروں کی نئی رینکنگ نے سب کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ تازہ عالمی فہرست کے مطابق دنیا کا سب سے گندا شہر یورپ کا بڈاپسٹ قرار پایا ہے، جبکہ پاکستان کا شہر کراچی اس بار ٹاپ ٹین میں شامل ہی نہیں۔

ریڈیکل اسٹوریج کی جانب سے جاری درجہ بندی میں یورو مانیٹر کے ٹاپ 100 شہروں اور گوگل کے 70 ہزار آن لائن ریویوز کا تجزیہ شامل کیا گیا۔ صارفین کے ریویوز میں “clean” اور “dirty” جیسے الفاظ کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا کہ کن شہروں میں صفائی کے انتظامات پر زیادہ شکایات پائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بڈاپسٹ کے 37.9 فیصد ریویوز صفائی کے ناقص معیار اور دھول مٹی کی شکایات پر مشتمل تھے، جس کی بنیاد پر وہ دنیا کا سب سے گندا شہر قرار پایا۔

فہرست کے مطابق روم (اٹلی) کا دوسرا، لاس ویگاس (امریکا) تیسرا، فلورنس (اٹلی) چوتھا، پیرس (فرانس) پانچواں نمبر  جبکہ میلان، ویرونا، فرینکفرٹ، برسلز اور قاہرہ بالترتیب چھٹے سے دسویں نمبر پر رہے۔

دنیا کے صاف ترین شہروں کی فہرست میں پولینڈ کا Krakow پہلے، شارجہ دوسرے اور سنگاپور تیسرے نمبر پر رہا۔ وارسا، دوحا، ریاض، پراگ، مسقط، دبئی اور جاپان کا فوکوکا بھی ٹاپ ٹین صاف ترین شہروں میں شامل ہیں۔