LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی نیٹو رکن ممالک میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق ایران کا دباؤ کے سامنے نہ جھکنے اور دشمن سے آخری سانس تک لڑنے کا عزم بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی الحمدللہ !عمران خان مکمل صحت مند اور فٹ ہیں: ڈاکٹر عظمیٰ خان

پاکستان خطے کے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ

Web Desk

24 June 2026

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان جاری امن عمل میں پاکستان کی ثالثی اور تعمیری کردار عالمی برادری کی پذیرائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا فعال اور تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات منعقد ہوئے، جس میں پاکستان کے ساتھ قطر نے بھی بطور ثالث شرکت کی۔ ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی۔

 ایٹمی معاملات سے متعلق امور کا جائزہ لینا ہے۔ ایران پر عائد پابندیوں اور منجمد اثاثوں کی بحالی پر کام کرنا ہے۔خطے میں جاری کشیدگی اور لبنان کی صورتحال پر کام کرنا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستان متعدد ممالک کی جانب سے اس ثالثی کوششوں کی حمایت اور ستائش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے حالیہ ایک روزہ دورۂ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں، جس میں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم دہرایا گیا۔ اس کے علاوہ، 21 جون کو پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی برگن سٹاک مذاکرات اور اسلام آباد ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے تصدیق کی کہ صومالیہ کوسٹ پر پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفتر خارجہ ان پاکستانیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے صومالی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔