LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط

نیوجرسی میں بھارتی نژاد مسلمان جج لبنیٰ قاضی کی تقرری عدالتی نظام میں اہم پیش رفت

Web Desk

18 February 2026

 

امریکی ریاست نیوجرسی کی عدالت میں بھارتی نژاد امریکی مسلم خاتون لبنیٰ قاضی چودھری کی بطورجج تقرری کو امریکی عدالتی نظام میں اقلیتی خاص طورپر مسلمانوں کی نمائندگی کے اعتبارسے اہم پیش رفت قراردیاجارہاہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائےگڑھ سے تعلق رکھنےوالی لبنیٰ قاضی چودھری نےگزشتہ ماہ کی 25تاریخ کو نیو جرسی میں ایڈمنسٹریٹیو لاء جج کے طور پر حلف اٹھایاتھا۔ جس کے بعد وہ نیوجرسی میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسلم خاتون بن گئیں۔ پریم کورٹ کے ایسوسی ایٹ جسٹس ریچل وینر اپٹرکی موجودگی میں انہوں نے قرآن مجید پرہاتھ رکھ کر حلف لیا۔

امریکہ میں تعلیم وتربیت حاصل کرنے والی لبنیٰ کی پرورش دینی ماحول میں ہوئی۔ انہوں  نے انگریزی کے ساتھ عربی کی بھی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ اپنے دوبچوں کوبھی گھرمیں عربی اور اُردو پڑھارہی ہیں۔لبنیٰ کےوالد عنایت اللہ قاضی کا تعلق بھارتی ضلع رائے گڑھ کےتلا تعلقہ سے ہے جبکہ لبنیٰ کی پیدائش کویت میں ہوئی ۔وہ والدین کےساتھ کویت میں ہی رہائش پزیر رہیں۔۔وہ 1990ءمیں اسکول کی چھٹی کےدوران تفریح کیلئے امریکہ گئی تھیں،اس دوران کویت میں جنگ ہونے کی وجہ سے  امریکہ میں ہی مستقل سکونت اختیار کر لی۔ کیلی فورنیا کے ایک معروف اسکول سے ہائی اسکول، یونیورسٹی آف کیلیفورنیاسےگریجویشن اور ویسٹرن اسٹیٹ یونیورسٹی کالج آف لاءسے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

2005میں احسان چودھری سے شادی کےبعد وہ نیوجرسی منتقل ہو گئیں۔ وہاں20 سال مختلف سرکاری محکموں میں بحیثیت وکیل خدمات پیش کیں۔ 2025 میں نیوجرسی کے گورنرکی ایماء پر انہیں ایڈمنسٹریٹیو لاء جج نامزد کیا گیا۔ جج مقرر ہونے پر لبنیٰ قاضی نے خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہاتھاکہ ’’سب سے پہلے میں  اللہ تعالیٰ کی شکرگزارہوں، جس نےمجھ اس غیر معمولی کامیابی سے نوازا۔یہ کامیابی صرف  میری نہیں ہے ۔ یہ کامیابی یہاں کے ہر فرد کی حمایت اور محبت سےملی ہے۔میری کامیابی میرے والدین ،بھائی بہن، خاوند اور ان کے اہل خانہ کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔بحیثیت جج ، مجھ پر جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،اسے بخوبی نبھانے کی بھرپورکوشش کروںگی۔میری ترجیح ہوگی کہ کسی کےساتھ ناانصافی نہ ہو۔

لبنیٰ قاضی، ممبئی کے معروف تعلیمی ادارے انجمن اسلام کی گرل بورڈ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن اور ممتاز تعلیمی شخصیت ڈاکٹر ریحانہ احمد کی نواسی ہیں۔ ڈاکٹر ریحانہ احمد کا اس حوالے کہناتھاکہ لبنیٰ کی کامیابی پوری قوم کی بیٹیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے اور اس سے لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔