LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی نیٹو رکن ممالک میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق ایران کا دباؤ کے سامنے نہ جھکنے اور دشمن سے آخری سانس تک لڑنے کا عزم بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی الحمدللہ !عمران خان مکمل صحت مند اور فٹ ہیں: ڈاکٹر عظمیٰ خان

ہنر مند نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں: مریم نواز

Web Desk

24 June 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان نہ صرف اپنے خاندانوں کی بہتر کفالت کر سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ بھی ہیں۔ ‘پرواز کارڈ پروگرام’ کے تحت اپنی فنی تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور ان سے خصوصی ملاقات کے دوران مریم نواز نے طلبا کو مبارکباد دی اور ان کے جذبے، محنت اور والدین کی معاونت کے احساس کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں گھر اور پورے خاندان کی ذمہ داریاں اٹھانا بہت بڑی بات ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے نوجوانوں کو لینے والا نہیں بلکہ دینے والا بنایا ہے، اس لیے وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے بیرونِ ملک روزگار کے مواقع کو نوجوانوں کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر آمدن کے ساتھ ساتھ جدید پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل ہوتی ہیں اور نوجوان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے طرزِ عمل اور ترقی کے اسباب سے آگاہ ہوتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی افرادی قوت کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے ہوئے اہم حقائق شیئر کیے

“پاکستان سے بیرونِ ملک جانے والے کارکنوں میں 50 فیصد سے زائد افراد غیر ہنر مند (Unskilled) کیٹیگری میں شامل ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں عالمی منڈی میں بہتر تنخواہ، ترقی اور عزت حاصل کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اسی لیے حکومتِ پنجاب 5 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے مشن پر کاربند ہے۔”

مریم نواز نے واضح کیا کہ ہر نوجوان کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کرنا ممکن نہیں ہوتا، تاہم فنی تعلیم اور سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے روزگار کے شاندار مواقع حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے منصوبے کی کامیابی پر عدنان چٹھہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان اہم شعبوں میں جدید فنی کورسز کروائے جا رہے ہیں:

  • کنسٹرکشن اور انجینئرنگ

  • ہاسپیٹیلٹی، کُکری اور نرسنگ (ہیلتھ کیئر)

  • ٹرانسپورٹ، لوجسٹکس اور انرجی

  • ہائیڈروکاربنز اور رینیوایبل انرجی (متبادل توانائی)

انہوں نے اختتام پر دہرایا کہ عالمی منڈی میں مسابقت کے لیے روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنیکل کورسز کو نصاب کا حصہ بنانا ناگزیر ہو چکا ہے، اور حکومت پنجاب نوجوانوں کو ان کی دلچسپی کے مطابق عالمی معیار کی تربیت فراہم کرتی رہے گی۔