پاکستان 2025میں اسموگ سےآلودہ ممالک میں سرفہرست رہا، رپورٹ
Web Desk
24 March 2026
فضائی آلودگی سے متعلق نئی عالمی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان 2025ء میں دنیا میں اسموگ سے آلودہ رہنےوالے ممالک میں سرفہرست رہا۔
فضائی معیار پر نظر رکھنے والی سوئٹزرلینڈ کی کمپنی آئی کیو ایئر کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال صرف 13 ممالک ایسے تھے جہاں پی ایم 2.5 کی اوسط سطح عالمی ادارۂ صحت کے معیار، یعنی 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے کم رہی۔
پاکستان میں خطرناک باریک ذرات، یعنی پی ایم 2.5 کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی مقررہ حد سے 13 گنا تک زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 143 میں سے 130 ممالک اور خطے عالمی معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں بنگلادیش دوسرے اور تاجکستان تیسرے نمبر پر رہے۔
عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 25 سب سے زیادہ آلودہ شہر بھارت، پاکستان اور چین میں ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا، آئس لینڈ، ایسٹونیا اور پاناما صاف ترین ممالک قرار پائے۔ جبکہ لاؤس، کمبوڈیا اور انڈونیشیا میں موسمی اثرات، خاص طور پر زیادہ بارشوں اور ہواؤں کے باعث آلودگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
18 September 2026
تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
18 September 2026
وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا
18 September 2026
پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری
18 September 2026
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026