ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلیے ٹرمپ کا وینزویلا ماڈل ناکام ہوگیا، برطانوی اخبار
Web Desk
10 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں فوجی حکمت عملی کا وینزویلا ماڈل ناکام ہوگیا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں اہم تجزیہ ۔
اخبار نے بتایا کہ ٹرمپ نے وینزویلا میں نائب صدر ڈیلسی روڈریگِز کو نیا رہنما بنانے کے تجربے کو ایران میں بھی آزمانے کی کوشش کی، تاکہ وہاں امریکی پسندیدہ قیادت قائم کی جا سکے۔تاہم، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب نے ٹرمپ کی خواہش کو ناکام بنا دیا۔ ایران کے مذہبی اور عسکری ادارے اب بھی اقتدار پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں اور امریکی مداخلت کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں۔
اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی کی قیادت کی خواہش وائٹ ہاؤس نے نظرانداز کردی ہے، اور ایران میں کسی عملی شخص کے ذریعے امریکی پسندیدہ قیادت قائم کرنا ممکن نہیں۔
رپورٹ میں ایران جنگ کے فوری اقتصادی اثرات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتیں شامل ہیں، جو وائٹ ہاؤس پر داخلی سیاسی دباؤ بڑھا رہی ہیں۔اخبار کے مطابق اسرائیل نوجوان مجتبیٰ خامنہ ای کو ہٹانے کی کوشش کر سکتا ہے، جبکہ ایران کی موجودہ قیادت مضبوطی سے اقتدار میں موجود ہے۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
14 September 2026
عمان کا اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر ملتوی کیا گیا: اسماعیل بقائی
14 September 2026
یمنی حکومت کا تعز میں حوثیوں کے زیر قبضہ علاقے واپس لینے کا دعویٰ
14 September 2026
عمان کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ، عملے کے 13 بھارتی ارکان کو بچا لیا گیا، ایک لاپتہ
14 September 2026
لامرد میں امریکی حملے کے نشانات آج بھی موجود ہیں،اسماعیل بقائی
14 September 2026
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
14 September 2026