عمران خان کی بینائی 85فیصدمتاثر، عالمی میڈیا بھی چیخ اٹھا
Web Desk
14 February 2026
عمران خان کی بینائی میں 85فیصدحد تک کمی کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیلی تو عالمی میڈیابھی چیخ اتھا۔۔اہم ترین عالمی نشریاتی اداروں نے خصوصی کوریج میں عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے سخت تشویش ظاہر کی ہے
معروف جرمن ادارے ڈی ڈبلیو نیوزنے عمران خان کی بینائی خطرناک حدتک متاثرہونے کی خبرکو نمایاں کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کا حوالہ دیاہے جس میں عدالت عظمیٰ نے 16فروری سے قبل بانی پی ٹی آئی کاطبی معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیاہے۔
برطانوی نشریاتی ادارہ اسکائی نیوز بھی سابق وزیراعظم سے ناروا سلوک پر چیخ اٹھا۔اسکائی نیوزکی نمائندہ نے راولپنڈی سے رپورٹ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کی لاپروائی کو نمایاں کرتے ہوئے سوال کیاہےکہ کئی ماہ تک جیل انتظامیہ نے عمران خان کی صحت اور علاج کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کیوں کیا۔ اسکائی نیوز کی نمائندہ نے بتایاکہ عمران خان کے اہل خانہ اور وکلا نے ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15فیصدکی حد تک رہ جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ حکومتی اہلکاروں سے اس لاپروائی پر موقف کےلیے رابطہ کیاگیاہے لیکن حیران کن طورپر حکومت کی جانب سے اس پر خاموشی اختیارکرلی گئی
ایک اور نمایاں برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز نے عمران خان کی بینائی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ اس صورتحال سے عمران خان کےلیے پہلے سے درپیش کئی سیاسی اور قانونی چیلنجز کے ہوتے ہوئے ایک نئے چیلنج کا اضافہ ہوگیاہے۔
العربیہ ٹی وی بھی عمران خان کا علاج نہ کرائے جانے پرحیران۔ سابق وزیراعظم کی صحت پرتشویش ظاہرکرتےہوئے سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیااوربانی پی ٹی آئی کی بینائی میں خطرناک حدتک کمی کو نمایاں اندازمیں رپورٹ کیاہے
ترکیہ کے معتبرنشریاتی ادارے ٹی آرٹی ورلڈ نے بھی عمران خان سے ناروا سلوک، انہیں علاج کی بروقت سہولت نہ دینے اوربینائی متاثرہونے پر کئی سوال اٹھادیئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ڈیڈ لائن ختم؛ اپوزیشن قیادت نے سر جوڑ لیے
18 May 2026
گندم اور گیس کی ترسیل پر زیادتی ہو رہی ہے: گورنر، وزیراعلیٰ کے پی
18 May 2026
اپنے بچوں کو چائنیز پڑھائیں تا کہ وہ بڑے ہو کر چائنہ پڑھنے جا سکیں،خالد مقبول صدیقی
18 May 2026
وزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
18 May 2026
حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم لیوی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع
18 May 2026
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
18 May 2026
سی این جی بندش: وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو فوری گیس بحالی کیلئے خط
18 May 2026
بانی پی ٹی آئی کی قید کو ایک ہزار سے زائد دن گزر چکے ہیں، سلمان اکرم راجہ
18 May 2026