LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ

قدیم چین میں انسانوں کی قربانی کے انکشاف، مرد و خواتین مختلف رسومات کیلئے قربان کیے جاتے تھے

Web Desk

2 December 2025

چین میں ہزاروں سال پرانے معاشرے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق 3800 سے 4300 برس قبل پتھر کے دور کے ایک سماج میں مردوں اور عورتوں کو مختلف رسومات اور سماجی مقاصد کیلئے قربان کیا جاتا تھا۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شمال مغربی چین میں دریافت ہونے والی ایک قدیم بستی کی اشرافیہ کی قبروں میں خواتین کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں واضح طور پر رسماً قربان کرکے دفن کیا گیا تھا۔

تحقیق کے مطابق پہلی بار ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ اس دور میں مردوں کی اجتماعی قبریں موجود تھیں، جن کا تعلق عوامی مذہبی رسومات کیلئے کی جانے والی اجتماعی انسانی قربانی سے جوڑا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قدیم معاشرے میں انسانوں کی قربانی کی دو اقسام رائج تھیں:

  • اجتماعی قربانی: جس میں مردوں کو ایک ساتھ دفن کیا جاتا تھا، جو عوامی اور مذہبی رسومات کیلئے ہوتی تھی۔

  • اشرافیہ کی تدفین: جس میں اعلیٰ مرتبے کے افراد کی قبروں کے ساتھ خواتین کو قربان کر کے دفن کیا جاتا تھا۔

ماہرین نے اس دریافت کو چین کے قدیم سماجی ڈھانچے اور مذہبی رسومات کو سمجھنے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔