LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دن رات محنت کر کے اہم کردار ادا کیا: وزیراعظم شہباز شریف یمن میں سعودی اتحاد کا حوثیوں کو بھرپور جواب کی دھمکی، کشیدگی میں اضافہ آبنائے ہرمز بیرونی طاقتوں کی عسکری نمائش کا میدان نہیں، ایران کی سخت وارننگ نواز شریف ایگرکلچر یونیورسٹی میں مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول، ہائی کمشنر بنگلادیش کی شرکت ہماری دانشمندانہ حکمت عملی سے خطہ بڑی جنگ سے بچ گیا، دنیا پاکستان کو امن کے نام سے پہچان رہی ہے، خواجہ آصف سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے باعث ایران مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا ہے، ٹرمپ غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں پر 40 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت گر گئی لندن میں زیتون کے تیل کا عالمی مقابلہ؛ پاکستان نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی بینکوں کے منافع کا 60 فیصد حصہ حکومت کو ٹیکس کی مد میں جاتا ہے، ترسیلاتِ زر کو اب حکومت کے بجائے بینکس سپورٹ کریں گے: عاطف باجوہ پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی شرمناک اور عوام دشمن ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں گے: حافظ نعیم الرحمن صدر آصف علی زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یومِ آزادی پر مبارکباد؛ پاکستان کے دورے کی دعوت، سفارتی و دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زو ایم کیو ایم کی وزیراعظم کو آخری وارننگ: مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، فاروق ستار کی ‘ایس او ایس’ کال اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، حزب اللہ کے 10 انفراسٹرکچر مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا کی 250 ویں سالگرہ: میئر ممدانی کا یومِ آزادی پر تاریخی خطاب، امریکی اقدار اور اتحاد پر زور

نواک جوکووچ ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Web Desk

4 July 2026

سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور سابق چیمپئن نواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناؤمی اوساکا بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز راؤنڈ آف 32 (ٹاپ 32) کے ایک اہم میچ میں نواک جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک سے ہوا۔ جوکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دو سیٹس 5-7 اور 4-6 سے اپنے نام کر لیے۔ تاہم، تیسرے سیٹ میں فرانسیسی کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک نے شاندار کم بیک کیا اور جوکووچ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6 سے شکست دے کر میچ میں امیدیں برقرار رکھیں۔ چوتھے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، لیکن جوکووچ نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کی اور میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

دوسری جانب، ویمنز سنگلز کے میچ میں جاپان کی اسٹار کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے آسٹریلیا کی ڈاریا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ناؤمی اوساکا کی جیت کا اسکور 1-6 اور 3-6 رہا۔ اس یکطرفہ اور آسان فتح کے ساتھ ہی جاپانی کھلاڑی نے بھی ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔