LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار 100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت

عامر اور گوری کا شادی کی تقریب سے قبل اہم فیصلہ

Web Desk

3 July 2026

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کی شریکِ حیات بننے والی گوری اسپرٹ نے اپنی شادی کی تقریب سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسے انتہائی سادہ اور نجی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں شخصیات 5 جولائی کو ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر قریبی اہلِ خانہ اور چند مخصوص دوستوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

دونوں نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ شادی کے بعد کسی قسم کا روایتی شاندار استقبالیہ (رسیپشن) بھی منعقد نہیں کیا جائے گا۔ عامر خان نے اپنے حالیہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ اور گوری اسپرٹ اپنی زندگی کے اس نئے اور اہم سفر کا آغاز انتہائی سادگی سے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کا عوامی سطح پر اعتراف کیا تھا۔ دونوں گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں اور یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی ملاقات خاندانی روابط کے ذریعے ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی، اور اب وہ اس رشتے کو قانونی اور رسمی حیثیت دینے جا رہے ہیں۔