فیفا ورلڈ کپ: سپین نے آسٹریا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
Web Desk
2 July 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ایک اہم مقابلے میں سابق عالمی چیمپئن اسپین نے عمدہ اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا کو 3-0 کے واضح مارجن سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
میچ کے دوران ہسپانوی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مائیکل اویرزبال (Mikel Oyarzabal) نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 گول اسکور کیے جبکہ پیڈرو پورو (Pedro Porro) نے ایک گول داغ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔ اس جیت کی خاص بات یہ ہے کہ اسپین کی ٹیم نے ورلڈ کپ 2010 کا فائنل جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ عالمی کپ کے کسی ناک آؤٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے ہسپانوی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ٹورنامنٹ کے دیگر شیڈول کے مطابق، اگلے مرحلے کے دلچسپ مقابلے بھی لائن اپ ہیں۔ دوسرے میچ میں صبح 4 بجے پرتگال اور کروشیا کی اسٹار اسٹرائیکرز سے لیس ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ اس کے بعد صبح 8 بجے الجزائر اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026