LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل، انگلینڈ نے میدان مار لیا

Web Desk

2 July 2026

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 40 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

میچ میں انگلش ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جو کہ جنوبی افریقہ کے لیے ایک تگڑا ہدف ثابت ہوا۔ 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم مطلوبہ رن ریٹ برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں صرف 129 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر تزمین برٹس 51 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی سب سے کامیاب بلے باز رہیں، تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں۔

اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ ویمن ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ روایتی حریف آسٹریلیا ویمن ٹیم سے ہوگا، جو پہلے ہی پہلے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کر کے فائنل کا ٹکٹ کٹا چکی ہے۔ کرکٹ شائقین کو اتوار کے روز ایک سنسنی خیز فائنل مقابلے کی توقع ہے۔