نادرا نے شناختی نظام میں اہم ریگولیٹری اصلاحات متعارف کرا دیں
Web Desk
2 December 2025
نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ اصلاحات نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد گزٹ آف پاکستان میں شائع کی گئیں۔
نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد ریگولیشنز میں شناختی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ریکارڈ کے جائزے کا باقاعدہ طریقہ کار شامل کیا گیا ہے، تحقیقات، سماعت اور حتمی فیصلوں کے لیے خصوصی ویریفکیشن بورڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم اصطلاحات کی مزید وضاحت بھی شامل ہے، اسی طرح متروک یا وصول نہ کیے گئے شناختی کارڈز کی تلفی کا طریقہ کار بھی واضح کر دیا گیا ہے،ایک سے زیادہ شناختی کارڈز سے متعلق معاملات نمٹانے کا نیا اور شفاف طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔یتیم خانوں اور تحفظِ اطفال کے اداروں کی رجسٹریشن کے لیے قواعد بھی ریگولیشنز کا حصہ ہیں، پاکستان اوریجن کارڈ کے لیے اہلیت کا معیار واضح کر دیا گیا ہے جب کہ سلسلہ نسب کی تصدیق کے لیے مطلوبہ دستاویزات اور کارڈ ہولڈر کے حقوق بھی شامل کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خریداری کے شفاف نظام کے لیے نادرا پروکیورمنٹ ریگولیشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، یہ منظوری ادارے کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026