سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پی پی پی سے علیحدگی کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
Web Desk
2 July 2026
آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے راہیں جدا کر کے اپنے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان سے ایک اہم ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے یہ سیاسی فیصلہ کیا۔ ان کے ہمراہ آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی، سابق وزیر صحت انصار ابدالی اور سابق مشیر وزیراعظم سردار افتخار رشید نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ نو شامل ہونے والے سیاست دانوں نے علیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
متعلقہ عنوانات
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
18 August 2026
آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
18 August 2026
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026