LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ

جاپان میں انسان کو نہلانے والی آٹومیٹک مشین متعارف

Web Desk

1 December 2025

جاپان نے نہانے کی محنت سے نجات دلانے والی جدید ’’ہیومن واشنگ مشین‘‘ متعارف کر دی ہے جو صرف 15 منٹ میں پورے جسم کو دھو کر خشک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سائنس ڈاٹ اِنک کی جانب سے تیار کردہ یہ خودکار اسپا کیپسول 2025 کی اوساکا ایکسپو میں پیش کیا گیا تھا اور اب اسے عوامی استعمال کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ صارف صرف کیپسول نما پوڈ میں لیٹتا ہے، ڈھکن خودبخود بند ہوتا ہے اور مشین نرم جھاگ اور پانی کی باریک پھوار سے پورا جسم صاف کر دیتی ہے، جس کے بعد گرم ہوا کے ذریعے جسم مکمل طور پر خشک ہو جاتا ہے۔ مشین دل کی دھڑکن سمیت دیگر صحت علامات کی نگرانی بھی کرتی ہے اور ساتھ پرسکون موسیقی اور ہلکی روشنی ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجی معذور افراد، بزرگوں اور مصروف طرزِ زندگی رکھنے والوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے، جب کہ ہوٹلز، ری ہیبلیٹیشن سینٹرز اور نرسنگ ہومز میں بھی اس کے استعمال کی تجویز دی گئی ہے۔ تقریباً 60 ملین ین (385 ہزار ڈالر) قیمت والی اس مشین کے 50 یونٹس تیار کیے گئے ہیں، جن میں سے پہلا یونٹ ایک ہوٹل نے خرید لیا ہے، جبکہ ریٹیلر یاماڈا ڈینکی اسے اپنے اسٹورز میں نمائش کے لیے پیش کرے گا۔