خلیج میں حملے کا شکار جنوبی کوریا کا جہاز آبنائے ہرمز سے نکلنے کیلئے تیار
Web Desk
1 July 2026
خلیج میں پراسرار حملے کا نشانہ بننے والا جنوبی کوریا کا مال بردار بحری جہاز ’نامو‘ ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد رواں ماہ جولائی کے وسط میں آبنائے ہرمز سے اپنی اگلی منزل کے لیے روانہ ہو جائے گا۔
جنوبی کوریا کی وزارتِ بحری امور نے بدھ کے روز پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ مشہور شپنگ کمپنی ‘ایچ ایم ایم’ کے زیرِ انتظام چلنے والے اس بڑے مال بردار جہاز کو رواں سال مئی میں ہونے والے ایک حملے کے دوران نقصان پہنچا تھا، جس کی مرمت اب آخری مراحل میں ہے۔ حکام کے مطابق جولائی کے وسط تک جہاز کو ہر صورت روانہ کر دیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق مئی میں ہونے والے حملے کے دوران جہاز کے پچھلے حصے (ڈھانچے) کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ واقعے کے بعد 27 مئی کو جنوبی کوریا نے باقاعدہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ حملہ غالباً ایرانی اینٹی شپ میزائل کے ذریعے کیا گیا، جس پر سیول میں تعینات ایرانی سفیر سعید کوزچی کو طلب کر کے تحقیقاتی نتائج سے آگاہ کیا گیا اور شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا تھا۔
تاہم، ایرانی سفیر نے تہران کے اس حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی تھی۔ جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘یونہاپ’ کے مطابق، بعد ازاں جنوبی کوریا کی حکومت نے اپنے مؤقف میں نرمی لاتے ہوئے کہا کہ وہ حتمی طور پر یہ تعین نہیں کر سکی کہ حملے کا اصل ذمہ دار کون تھا اور آیا یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا یا یہ محض ایک حادثہ تھا۔ جنوبی کوریا کے نائب وزیر برائے بحری امور نام جے ہیون نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ اس وقت آبنائے ہرمز میں ’نامو‘ سمیت جنوبی کوریا کے دو بحری جہاز موجود ہیں، جن پر مجموعی طور پر 35 افراد پر مشتمل عملہ سوار ہے۔
انہوں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتے قبل ہونے والے تاریخی جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے اب تک جنوبی کوریا کے زیرِ انتظام چلنے والے 21 بحری جہاز انتہائی بحفاظت اور بغیر کسی رکاوٹ کے آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں، جس سے بحری تجارت میں تیزی آئی ہے
متعلقہ عنوانات
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
25 August 2026
عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست
25 August 2026
پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی
25 August 2026
ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی
25 August 2026
فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور
25 August 2026