LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، سیرینا ولیمز کو پہلے راؤنڈ میں شکست

Web Desk

1 July 2026

آل انگلینڈ کلب میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ ‘ومبلڈن’ میں آٹھ بار کی چیمپئن سیرینا ولیمز چار برس بعد ایونٹ میں اپنی واپسی کو خوشگوار نہ بنا سکیں اور پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں۔

دنیائے ٹینس کی نامور امریکی کھلاڑی، 44 سالہ سیرینا ولیمز کی ومبلڈن کورٹ پر چار سال کے طویل عرصے بعد واپسی ہوئی تھی، تاہم وہ پہلے راؤنڈ کا معرکہ سر نہ کر سکیں۔ آسٹریلیا کی مایا جوائنٹ نے تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد سیرینا ولیمز کو 2-1 سے شکست دی۔ سیرینا پہلا سیٹ 3-6 سے ہاریں، دوسرا سیٹ انہوں نے کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر پر 7-6 سے جیتا لیکن تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں وہ صرف 3 گیمز جیت سکیں اور میچ سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ ویمنز ایونٹ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب نمبر آٹھ سیڈ ایلینا سیوٹولینا کو سنی گور نے اسٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

دوسری جانب، ٹورنامنٹ کی نمبر دو سیڈ ایلینا ریبا کینا نے اپنا میچ جیت لیا، انہوں نے بوائسن کو 6-4، 1-6 اور 6-3 سے مات دی۔ نمبر تین سیڈ پولینڈ کی ایگا شیواٹک بھی تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد ٹاؤن سینڈ کو 6-1، 2-6 اور 6-3 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔ مینز سنگلز کے مقابلوں میں نمبر دو سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے چار سیٹ کے کانٹے دار مقابلے کے بعد بیلجئم کے الیگزینڈر بلاگسک کو زیر کر کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ تاہم سوئٹزرلینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی اسٹین واورینکا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انہیں اٹلی کے میٹیو بیریٹینی نے چار سیٹ کے انتہائی سخت مقابلے میں 6-7، 7-6، 7-6 اور 7-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔