LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونے تک مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے: ایران

Web Desk

30 June 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ایرانی میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جاری موجودہ ملاقاتوں کا واحد مقصد مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت کیے گئے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جب تک طے شدہ شرائط پوری نہیں ہو جاتیں، ایران کسی بھی مزید مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا۔

باقر قالیباف نے سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران، امریکہ اور لبنان مل کر لبنان میں جنگ کے خاتمے کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کریں گے۔

معاشی اور سیکیورٹی امور پر بات کرتے ہوئے ایرانی اسپیکر نے انکشاف کیا کہ بحری ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک ایران 40 ملین (4 کروڑ) سے زائد بیرل تیل برآمد کر چکا ہے، اور ہم اب اپنا تیل پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں اپنے حقوق پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق آبنائے ہرمز سے بغیر کسی لاگت (ٹیکس) کے گزرنے کی اجازت صرف 60 دن کے لیے ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر اصل خودمختاری صرف ایران اور عمان کی ہے، اس لیے اس آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت انہی انتظامات اور قوانین کے مطابق ہوگی جو ایران مقرر کرے گا۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ہم خلیج کے ساحلی ممالک کے ساتھ باہمی مشاورت اور تبادلۂ خیال کا عمل جاری رکھتے ہیں، لیکن اگر امریکہ نے ایران کو تیل فروخت کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو پھر خطے میں کوئی بھی تیل سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔