LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ

رندیپ ہُدا نے سلمان خان کے مشورے پرعمل نہ کرنے کی وجہ بتادی

Web Desk

30 June 2026

ورسٹائل بالی ووڈ اداکار رندیپ ہُدا نے انکشاف کیا ہے کہ ہندی سنیما کے سپر اسٹار سلمان خان نے انہیں کیریئر کے آغاز میں ایک اہم مشورہ دیا تھا، تاہم انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا کیونکہ وہ اپنے پورے کیریئر میں خود کو ایک جیسے کرداروں تک محدود نہیں رکھنا چاہتے تھے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں رندیپ ہُدا نے بتایا کہ سلمان خان نے ان کے والد کے ساتھ مل کر انہیں ایسے کرداروں پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دی تھی جو انہیں اسکرین پر بطور روایتی ہیرو پیش کریں اور ان کا ایک مستقل امیج برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں۔ سلمان خان کا بنیادی مشورہ یہ تھا کہ میں ایسے کرداروں کا انتخاب نہ کروں جہاں میں ہیروئک نظر نہ آؤں۔

رندیپ ہُدا نے سلمان خان کے اس مشورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ یقیناً ایک اچھی نصیحت تھی اور میرے والد کا بھی یہی مؤقف تھا کہ آپ کو اسکرین پر ایک جیسا نظر آنا چاہیے اور اسی قسم کے کردار کرنے چاہئیں جس سے ایک خاص امیج بنتا ہے اور اسٹار بننے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم، رندیپ کا کہنا تھا کہ مختلف اور چیلنجنگ کرداروں کو تلاش کرنے کے ان کے ذاتی شوق نے انہیں اس فارمولے پر عمل کرنے سے روکا۔

اداکار نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایک ہی نوعیت کے کردار کو بار بار ادا کرنا انہیں انتہائی بورنگ لگتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ “میں نے اس مشورے پر عمل اس لیے نہیں کیا کیونکہ میں نے ہمیشہ یہ محسوس کیا ہے کہ ایک ہی چیز کو بار بار دہرانا اکتا دینے والا کام ہے، اور یہ وہ چیز ہے جو میں اپنے کیریئر میں کبھی نہیں کرنا چاہتا تھا۔” رندیپ ہُدا کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ انڈسٹری میں اسٹار بننے کے لیے اس روایتی نقطہ نظر کو اپنانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن یہ ان کے مزاج اور کیریئر کے مقاصد سے میل نہیں کھاتا تھا، اور چونکہ مستقبل کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا، اس لیے انہوں نے ہمیشہ ورسٹیلٹی کو ترجیح دی۔