ٹیکساس میں ٹرک الٹنے سے 20 لاکھ شہد کی مکھیاں آزاد
Web Desk
23 June 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک انتہائی غیر معمولی اور انوکھا ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک بڑے مال بردار 18 ویلر ٹرک کے الٹنے کے نتیجے میں اس پر لدی ہوئی تقریباً 20 لاکھ شہد کی مکھیاں فضا میں آزاد ہو کر پورے علاقے میں پھیل گئیں۔ اس ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر مقامی انتظامیہ نے قریبی آبادی کے رہائشیوں کی حفاظت کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گھروں کے اندر ہی رہنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
یہ عجیب و غریب واقعہ اتوار کے روز ٹیکساس کی اورنج کاؤنٹی میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار 18 ویلر ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک کنارے الٹ گیا۔ ٹرک میں کمرشل مقاصد کے لیے لے جایا جانے والا 50 ہزار پاؤنڈ وزنی شہد کی مکھیوں کا کارگو موجود تھا، جن کی مجموعی تعداد لگ بھگ 20 لاکھ بنتی ہے۔ خوش قسمتی سے اس ہولناک حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ رہا اور اسے کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا، تاہم ٹرک کے کنٹینرز ٹوٹنے سے مکھیوں کا پورا غول بپھر کر فضا میں پھیل گیا۔واقعے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر شہد کی مکھیوں کے پیشہ ور ماہرین اور بی کیپرز کو جائے وقوعہ پر طلب کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں ماہرین مخصوص حفاظتی لباس پہنے مکھیوں کو دوبارہ خصوصی بکسوں میں جمع کرنے اور انہیں محفوظ طریقے سے قریبی قائم شہد کے فارمز میں منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اورنج کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ نے عوام کی حفاظت کے پیشِ نظر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں شہریوں کو سخت تاکید کی گئی ہے کہ جب تک تمام مکھیوں کو کامیابی سے منتقل نہیں کر لیا جاتا، تب تک کوئی بھی شخص اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھے اور غیر ضروری طور پر حادثے والے روٹ کا رخ کرنے سے مکمل گریز کرے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا مکھیوں کے حملے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
چین میں ریچھ بننے کی نوکری، سالانہ 41 لاکھ روپے تنخواہ کا اعلان
23 June 2026
’جاپانی مرد صرف سٹیڈیم نہیں، گھر کی صفائی بھی کریں‘ خواتین کا مشورہ
22 June 2026
پنجاب کا ایسا شہر جہاں کھیتوں سے سات فٹ سے زائد لمبے تین سانپ برآمد
22 June 2026
بلند آواز میں چیخنے کا ریکارڈ آسٹریلوی شہری کے نام
20 June 2026
نیدرلینڈز: شیاطین کو بلانے کیلئے جادوئی منتر لکھی پراسرار تختی دریافت
20 June 2026
دنیا کا سب سے بڑا لیگو ساسیج
18 June 2026
جنوبی کوریا: آن لائن شاپنگ کی لت میں مبتلا افراد کیلئے انوکھا اقدام
18 June 2026
طلبہ کو امتحانی مراکز میں اب سینڈوچز، چاکلیٹ، آئس کریم ملے گی!
18 June 2026