پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی تعلیمی و تحقیقی درسگاہ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری
Web Desk
22 June 2026
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے زیرِ انتظام کام کرنے والے ملک کے مایہ ناز تعلیمی و تحقیقی ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS – پیاس) نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ایک شاندار اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
عالمی سطح پر جامعات کی درجہ بندی کرنے والے مستند ادارے کی تازہ ترین کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز (QS World University Rankings) میں پیاس یونیورسٹی نے اپنی غیر معمولی تعلیمی و تحقیقی کارکردگی کی بدولت عالمی درجہ بندی میں 560ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
یہ پیش رفت ادارے کے لیے اس لیے انتہائی غیر معمولی ہے کیونکہ پیاس نے اپنی سابقہ عالمی رینکنگ (جو کہ 721 سے 730 کے بینڈ میں تھی) سے یکدم طویل چھلانگ لگاتے ہوئے 560ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس غیر معمولی بہتری کے بعد اب ‘پیاس’ باقاعدہ طور پر پاکستان کی تیسری اعلیٰ ترین درجہ بندی رکھنے والی یونیورسٹی بن گئی ہے، جو ملکی سطح پر اس کے اعلیٰ معیارِ تعلیم کی تصدیق کرتا ہے۔پیاس نے نیوکلیئر سائنس، انجینئرنگ اور اپلائیڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اور یہ رینکنگ عالمی برادری میں اس کے تحقیقی کام (Research Output) کے اعتراف کو ظاہر کرتی ہے۔
بین الاقوامی تعلیمی افق پر پیاس یونیورسٹی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بلکہ ملک بھر کے تعلیمی اور سائنسی و تحقیقی شعبے کے لیے ایک انتہائی قابلِ فخر لمحہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
’مریم کی دستک ایپ‘ سرکاری خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے اہم پیش رفت
22 June 2026
بائنری اسٹار سسٹم سے متعلق ایک نادر دریافت
20 June 2026
پاکستان میں اب ڈالر کمانا بہت آسان ہوگیا، فیس بک نے بہت بڑی خوشخبری سنا دی
20 June 2026
مصنوعی کششِ ثقل والے خلائی اسٹیشنز حقیقت کے قریب تر
20 June 2026
پی ٹی اے کی ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اہم ایڈوائزری جاری
20 June 2026
امارات میں 15 برس سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
19 June 2026
شزا فاطمہ کا پی ٹی آر او ترمیمی بل 2026 میں تبدیلی کا اشارہ
19 June 2026
مصنوعی ذہانت مزدوروں کی کمی پیدا کرے گی: جیف بیزوس
18 June 2026