LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Web Desk

22 June 2026

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں مسلسل تین روز تک جاری رہنے والی مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا ہے اور سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کی تفصیلات درج ذیل ہیں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4,643 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 442,636 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت میں 4,179 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ اب 378,345 روپے کا ہو چکا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ فی تولہ چاندی 189 روپے مہنگی ہو کر 7,151 روپے پر بند ہوئی ہے۔عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں تیز اچھال دیکھا گیا، جہاں سونا 46 ڈالر 43 سینٹ مہنگا ہو کر 4,202 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس اچانک مائیکرو اکنامک تبدیلی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے براہِ راست اثرات مقامی صرافہ بازار پر مرتب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے تین دن سے گرتی ہوئی قیمتیں دوبارہ یکایک اوپر چلی گئی ہیں۔