LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان

نیدرلینڈز: شیاطین کو بلانے کیلئے جادوئی منتر لکھی پراسرار تختی دریافت

Web Desk

20 June 2026

ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے رومی دور کی ایک انتہائی نایاب سیسے کی تختی دریافت کی ہے، جس پر ایسے جادوئی منتر درج ہیں جو دیوتاؤں اور شیاطین کو پکار کر دشمنوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ یہ تاریخی نوادرات رومی سلطنت کے قدیم صوبے ‘لوئر جرمینیا’ کے ایک آثارِ قدیمہ کے مقام سے برآمد ہوئی، جو موجودہ دور میں ڈچ میونسپلٹی ‘ہِیرلین’ میں واقع ہے۔ تقریباً 9.3 سینٹی میٹر لمبی اور 4.8 سینٹی میٹر چوڑی اس تختی پر تحریر کندہ تھی، اور حیران کن طور پر یہ متن لاطینی زبان کے بجائے قدیم یونانی زبان میں تحریر کیا گیا تھا، جبکہ اس کا اندازِ تحریر مصری رسم الخط سے مشابہت رکھتا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف پیپیرولوجی کے محققین کی جانب سے کیے گئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ تختی پر تین مختلف اقسام کے حروف اور علامات استعمال کی گئی ہیں، جو اسے مزید پراسرار بنا دیتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسی تختیاں عموماً سیسے سے تیار کی جاتی تھیں، کیونکہ قدیم عقائد کے تحت سیسے کو ایک ایسا مادہ سمجھا جاتا تھا جس میں افراد یا اشیا کو روحانی طور پر باندھنے اور ان پر اثر انداز ہونے کی خاص طاقت موجود ہوتی تھی۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والی یہ تختی رومی دور کے جادوئی عقائد، مذہبی رسومات اور خفیہ عملیات کے بارے میں اہم ترین معلومات فراہم کر سکتی ہے۔