زلزلے سے سمندر کی تہہ اوپر اٹھ گئی، خوفناک مناظر
Web Desk
15 June 2026
جنوبی فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے نے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، وہیں سمندر کی جغرافیائی شکل کو بھی یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ پیر کے روز آنے والے اس طاقتور ترین زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 61 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 40 سے زائد افراد تشنہ لب اور لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ زلزلے کے بعد ایک انتہائی حیران کن اور خوفناک منظر اس وقت سامنے آیا جب بعض ساحلی علاقوں میں سمندر کی تہہ اچانک 2 میٹر تک اوپر اٹھ گئی، جس کے باعث ساحلی پٹی کئی مقامات پر قریباً 200 میٹر تک پھیل گئی اور وہ سمندری علاقے جو برسوں سے گہرے پانی کے نیچے چھپے تھے، یکدم خشک زمین کی صورت میں سطح پر نمایاں ہو گئے۔
فلپائن انسٹیٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے ماہرین کے مطابق، کوٹا باٹو ٹرینچ میں زمینی پرتوں کی شدید اور غیر معمولی حرکت نے سرانگانی اور داواؤ آکسیڈنٹل کے ساحلی علاقوں کو اوپر دھکیل دیا، سائنسی اصطلاح میں اس جغرافیائی عمل کو “کوسٹل اپ لفٹ” کہا جاتا ہے۔ اس اچانک تبدیلی کی وجہ سے سمندر کی تہہ چیرنے سے طویل فاصلے تک پھیلی ہوئی مرجان کی چٹانیں (کورل ریفس)، سمندری گھاس کے میدان اور دیگر حساس ترین ماحولیاتی نظام پانی سے باہر آ گئے ہیں۔ پانی کی عدم دستیابی اور شدید تپش کے باعث مرجان تیزی سے مر رہے ہیں، جبکہ ریف فش، سانپ نما مچھلیاں، سیپیاں اور دیگر نایاب آبی جاندار بھی لاکھوں کی تعداد میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری سطح پر جاری کردہ تصاویر میں مردہ مچھلیوں اور بے جان مرجانوں کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جس نے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھلے آسمان تلے گل سڑ جانے والی آبی حیات سے اٹھنے والی شدید بدبو یا زہریلی گیسیں انسانی صحت کے لیے مہلک اور نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماحولیاتی محکمے کی ٹیموں کا کہنا ہے کہ متاثرہ سمندری علاقے کے مکمل حجم اور نقصانات کا صحیح اندازہ لگانے کے لیے مزید تفصیلی سروے درکار ہیں، تاہم ابتدائی شواہد اور سائنسی حقائق صاف بتاتے ہیں کہ اس طاقتور زلزلے نے نہ صرف خشکی پر تباہی مچائی بلکہ سمندر کے اندر موجود نازک ماحولیاتی توازن (ایکولوجیکل بیلنس) کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026