LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان صدر پوتن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 80ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کر دی پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا گیا امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم

حسد انسان کو دل کے امراض اور دیگر بیماریوں کی طرف لے جا سکتی ہے: افتخار ٹھاکر

Web Desk

15 June 2026

پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین، میزبان اور سینیئر اداکار افتخار ٹھاکر نے ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے مرض ذیابیطس (شوگر) کے حوالے سے ایک منفرد اور چونکا دینے والی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حسد، بے ایمانی اور منفی سوچ بھی اس موذی بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں شامل ہو سکتی ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بری نیت اور بے ایمانی رکھنے والا شخص کبھی حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔

افتخار ٹھاکر نے اپنی گفتگو میں طبی نقطہ نظر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ماہرینِ طب شوگر کی بیماری کو ذہنی دباؤ، پریشانی اور ڈپریشن سے جوڑتے ہیں، لیکن ان کے خیال میں حسد صحت پر سب سے زیادہ گہرے منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ انہوں نے ایک اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ “شاید میں غلط ہوں، لیکن میرے خیال میں ہمارے ملک میں شوگر کے تقریباً 40 فیصد مریض حسد اور دوسروں کی کامیابی سے جلنے کی وجہ سے اس بیماری کا شکار ہوئے ہوں گے۔” ان کے مطابق جب کوئی شخص اپنے کسی بھائی یا دوسرے فرد کی ترقی پر کڑھتا ہے اور اللہ کی تقسیم پر شکوہ کرتا ہے، تو یہ منفی رویے اسے دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دماغی مسائل کی طرف لے جاتے ہیں۔

اداکار نے اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو مختلف نعمتوں اور صلاحیتوں سے نوازا ہے، اس لیے دوسروں کی خوشیوں میں خوش ہونا اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہی بہترین طرزِ زندگی ہے۔ یہ دنیا عارضی ہے، اس لیے انسان کو آخرت کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے۔ واضح رہے کہ افتخار ٹھاکر کا یہ بیان ان کی خالصتاً ذاتی رائے پر مبنی ہے، جبکہ عالمی طبی ماہرین اور سائنسدان ذیابیطس (شوگر) کو جینیاتی عوامل (وراثت)، غیر متوازن طرزِ زندگی، غیر صحت بخش خوراک اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی جیسے مصدقہ طبی اسباب کا نتیجہ قرار دیتے ہیں