LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو

چین کا قمری مشن پیشرفت کی جانب، ’گوانگ ہان محل‘ منصوبے میں اہم سنگِ میل

Web Desk

28 November 2025

چین نے چاند پر ’گوانگ ہان محل‘ تعمیر کرنے کے اپنے طویل المدتی ہدف کی جانب ایک اور قدم بڑھا لیا ہے، جہاں خصوصی طور پر تیار کی گئی 100 گرام وزنی اینٹیں کامیابی سے زمین پر واپس پہنچ گئی ہیں۔ یہ اینٹیں چاند کی سخت ترین سطح کو برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھیں اور تقریباً ایک سال کے تجرباتی مشن کے بعد واپس لائی گئیں۔

ماہرین کے مطابق Shenzhou-21 مشن کے ذریعے لائی گئی 34 اینٹیں اپنی پہلی سالانہ مدت میں مکمل محفوظ رہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں چاند پر طویل مدتی ڈھانچے کی تعمیر ممکن ہوسکتی ہے۔ ابتدائی معائنے کے مطابق تمام اینٹیں اچھی حالت میں ہیں، تاہم ہلکی رنگت کی تبدیلی کے اسباب جاننے کے لیے مزید تحقیق کی جائے گی۔

ٹائم میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین چاند پر ’Guanghan Palace‘ نامی ایک تحقیقی مرکز قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جو ایک روایتی چینی داستان سے متاثر ہے۔ یہ منصوبہ چین کی قمری تحقیق اور مستقل موجودگی کے طویل المدتی خلائی پروگرام کا حصہ ہے۔

ابتدائی منصوبے کے تحت اس مرکز کی تعمیر 2028 میں شروع کرنے اور بنیادی ڈھانچہ 2035 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ چین کے خلانورد 2030 تک چاند پر پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔