محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری
Web Desk
22 November 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں نادرا سینٹر پیکو روڈ کا دورہ کیا اور شناختی کارڈز سمیت دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سینٹر میں تقریباً دو گھنٹے گزارے اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے بزرگ خواتین کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ بعض شہریوں کی دستاویزات کی تیاری کا عمل بھی اپنے سامنے مکمل کروایا۔ اس موقع پر سینٹر میں موجود مرد و خواتین نے نادرا کے جدید طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں محض 10 سے 15 منٹ میں باری مل گئی جبکہ دو سال قبل انہیں دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا۔ محسن نقوی نے غیر معمولی رش کے باوجود بہترین انتظامات پر سینٹر انچارج اور عملے کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ سائلین کی ہر مرحلے پر مکمل رہنمائی کی جائے تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں، کیونکہ عوام کو تیز رفتار اور معیاری خدمات کی فراہمی حکومت کا اولین مشن ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026